کراچی اسٹاک میں شدید مندی،انڈیکس میں1200پوائنٹس کی کمی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس گنوا بیٹھا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 29 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی تنائو کے باعث سرمایاکار بھی بے یقینی کا شکار ہوگئے اور شیئرز کی فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں ۔گزشتہ کاروباری باری ہفتے بھی انڈیکس مجموعی طور پر 900 پوائنٹس گراوٹ کا شکار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.