زیب، حانیہ کوئین الزبتھ ہال میں پرفارم کرنیوالی دوسری پاکستانی فنکارہ

کراچی / لاہور: پاکستانی پاپ گلوکارہ زیب اورحانیہ استادنصرت فتح علی خان کے بعدلندن کے کوئن الیزبتھ ہال میں پرفارم کرنے والی دوسری پاکستانی فنکارہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاپ گلوکارجوڑی زیب اورحانیہ نے گزشتہ دنوں لندن میں جاری الکیمی فیسٹیول کے اختتامی روزاپنے فن کا مظاہرہ کیا جس پرشرکا نے والہانہ داددی. ان دونوں فنکاراوں نے ترکش اورداری میوزک کوپاکستانی کموزیشن دے کرپیش کیا۔ لندن کے اس ہال میں پاکستانی گلوکاراورموسیقارنصرت فتح علی خان اپنے فن کے جھنڈے گاڑچکے ہیں ۔ زیب حانیہ کاکہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے باعث اعزازبات ہے کہ ہمیں لندن کے اس ہال میں پرفارمنس کاموقع ملاکہ جہاں موسیقی کے استاداپنے فن کا جادوجگا چکے ہیں ہم نے دوران پرفارمنس محسوس کیا کہ پاکستان سے باہر ہمارے کام کوبے حدپسندکیا جاتا ہے لوگ پاکستانیوں کے کام کی پذیرائی کرتے ہیں جوقابل فخربات ہے ہم سمجھتے ہیں کہ فنکاردنیا میں کسی بھی ملک کا سفیرہوتا ہے وہ اپنی پرفارمنس اوررکھ رکھاو سے بتاتا ہے کہ ہماری تہذیب اورکلچرکس طرح کاہے۔

تبصرے بند ہیں.