ریکھا سپر نانی میں امیتابھ کے مکالمے کی نقل اتارے گی

اداکارہ ریکھا کی فلم سپر نانی ایک عرصے تک التوا میں رہنے کے بعد اس سال ریلیز کی جا رہی ہے ، اور اطلاعات کے مطابق اس فلم کے ایک سین میں ریکھا امیتابھ بچن کی نقل کرتی نظر آئیں گی۔ 

بالی وڈ (ویب ڈیسک) ریکھا اور امیتابھ بچن کا شمار بالی وڈ کی معروف ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے اور ایک عرصے سے ان دونوں کے ایک بار پھر سے ساتھ آنے کی باتیں کی جاتی رہی ہیں۔ ہر چند یہ نہ ہو سکا لیکن ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔ وہ امیتابھ بچن کی فلم اگنی پتھ کے مختلف انداز میں ادا کیے جانے والے مکالمے ،ہائیں کی نقل کریں گی۔ امیتابھ بچن اور ریکھا کے مابین رشتے میں بالی وڈ فلم بینوں کی دلچسپی رہی ہے۔ سپر نانی میں نانی کا کردار ریکھا ادا کر رہی ہیں اور ان کے ساتھی کا کردار شرمن جوشی ادا کر رہے ہیں۔ شرمن جوشی فلم میں ریکھا کو ماڈل بنانے کے لیے تیار کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.