رنبیر کپور زندگی کا اہم حصہ ہے ، قطرینہ کا اعتر

بالی وڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف اور رنبیر کپور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ نہیں بولتے تاہم ایک انٹرویو میں قطرینہ کیف نے اعتراف کیا ہے کہ رنبیر کپور ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ 

بالی وڈ (نیٹ نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تا ہم قطرینہ نے کہا ہے کہ میں ابھی شادی نہیں کرنے جا رہی ہوں اور نہ ہی میں نے اس بارے میں ابھی سوچا ہے۔ قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے رشتوں کے بارے میں بھی بالی وڈ فلم شائقین میں دلچسپی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ سال رنبیر اور قطرینہ کی چھٹیوں کی تصاویر کے افشا ہو جانے سے وہ بے حد خفا تھیں۔ قطرینہ نے اس بابت کہا کہ مجھے برا لگا تھا ، میڈیا کو اس طرح میری پرسنل زندگی میں جھانکنے کا حق نہیں ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.