بالی ووڈ فلم ’’خوبصورت ‘‘ کل ریلیز ہوگی

فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی ووڈ سٹار سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا ہے 

ممبئی ) بالی وڈفلم ’’ خوبصورت‘‘ کل بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ پاکستانی اداکار فواد خان پہلی بارکسی انڈین فلم میں جلوہ گر ہونگے ۔ فلم کی کہانی ہالی وڈ فلم ’’پرنس ڈیریز‘‘ سے ماخوذ ہے ۔ فلم کے ہدایت کار انیل کپور، ریہا کپور اور سدھارت کپور ہیں ۔ سونم کپور اور فواد خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ انہیں جیسے پرنس چارمنگ کی تلاش تھی فواد خان بالکل ویسے ہی ہیں ، وہ فلم میں ہی نہیں حقیقی زندگی میں بھی بہت شرمیلے ہیں ۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں فلم ’’خوبصورت‘‘ سےبہت امیدیں ہیں ، انہیں یقین ہے کہ فلم کامیاب ہوگی ۔ اس سے پہلے ریلیز ہونے والی دو بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور عمران عباس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے مگر دونوں فلمیں قابل ذکر کامیابی حاصل نہ کرسکیں،، دیکھنا یہ ہے کہ فواد خان پاکستانی اور بھارتی فلم بینوں کو متاثر بھی کر پائیں گے یا نہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.