ریحام خان کی فلم ’’جانان‘‘ کی تشہیری مہم تیزی سے جاری

کراچی: ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی رومان اور مزاح سے بھرپور فلم ’’جانان‘‘ کی تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں فلم کا تیسرا آفیشل پوسٹر انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا۔

فلم ’’جانان‘‘ میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں عثمان مختار، ہانیہ امیر، مشی خان، عجب گل، نیئر اعجاز شامل ہیں، فلم کی کہانی ایوارڈ یافتہ اسکرپٹ رائٹر عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.