مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان پاکستان کی کامیابی ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بان کی مون کا بیان اسلام آباد کی سفارتی کامیابی ہے۔

نیویارک سے جاری اپنے بیان میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، بان کی مون نے مسئلہ کشمیر پر خدمات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے جب کہ عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

تبصرے بند ہیں.