یش چوپڑا کیساتھ کام نہ کر نیکا افسوس رہیگا، دیپکا پڈوکون

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کر نے کا انھیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویوکے دوران کہی ۔ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہناتھا کہ کاش میں یش چوپڑا کے ساتھ کام کرسکتی ٗوہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ان سے کافی قریب تھی۔یاد رہے کہ دیپکا پڈوکون کو یش جوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم جب تک ہے جاں میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی تھی جس سے اداکارہ نے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا۔فلم جب تک ہے جاں یش چوپڑا کی زندگی کی آخری فلم بھی ثابت ہوئی تھی، جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.