Latest National, International, Sports & Business News

روینہ اور کرشمہ ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے ری میک میں کام کریں گی

ممبئی: بالی وڈ کی 1994میں ریلیز ہونے والی ہٹ کامیڈی فلم ’’انداز اپنا اپنا ‘‘ کی ہیروئنوں روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے اس فلم کے ری میک میں کام پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ فلم ڈائریکٹر راج کمار سنتوش جو ان دنوں نئی فلم کے لیے کہانی لکھنے میں مصروف ہیں نے بتایا کہ وہ اس فلم میں بھی عامر خان اور سلمان خان کو لینے کے خواہاں ہیں اور دونوں سپر اسٹارز سے رابطے میں ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی مکمل کرنے کے بعد وہ دونوں اداکاروں کو دکھائیں گے اور ان کی رضامندی کی صورت میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا تاہم دونوں کے پاس وقت نہ ہونے کی صورت میں ان کی جگہ نئے اداکاروں کو موقع دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.