رنکی کھنہ کے موٹاپے نے ان کی شخصیت ہی بدل ڈالی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رنکی کھنہ کو پہچانا اب آسان نہیں کیونکہ موٹاپے نے ان کی شخصیت کو تبدیل کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ رنکی کھنہ لیجنڈری اداکارراجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی اور مشہور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی بہن ہیں جنہوں نے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پیار میں کبھی کبھی‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ انہوں نے مختصر فلمی کیرئیر میں بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ  اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں گوندااور سلمان خان شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.