چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں آوازیں کسنے کے بجائے مل کر دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا اورکل جو ایوان میں الفاظ استعمال کئے گئے وہ ہماری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے تضحیک آمیز ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کل اس ایوان میں جس طرح اظہارخیال کرتے ہوئے جو الفاظ استعمال کئے گئے وہ ہماری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے تضحیک آمیز ہے اور انہیں کمزور کرنے کا ایک عمل ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس پر انتہائی افسوس ہوا جب کہ ان کی آواز ’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی کے خلاف بھی اٹھتی،اگر ایسے الفاظ کسی غیر ملک کی پارلیمنٹ میں بھی ادا کئے جاتے تو  وہ بھی قابل مذمت تھے۔

تبصرے بند ہیں.