رنبیر کی ’’ بے شرم ‘‘ باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام

ممبئ: بالی ووڈ فلم ’’ بے شرم ‘‘ باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی ہے۔ ممبئی کے تجارتی ماہرین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فلم ’’ بے شرم ‘‘ بھارت میں 36سو سینما گھروں اور دنیا بھر میں 700سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 21کروڑ کا بزنس کیا لیکن دوسرے دن فلم نے 7کروڑ ، تیسرے دن اس سے بھی کم 5.68کروڑ اور چوتھے دن 5.99کروڑ کا بزنس کیا ہے۔فلم نے 4دنوں میں کل 40.3کروڑ کا بزنس کیا ہے جب کہ آئندہ دنوں میں فلم کے اس سے بھی کم بزنس کرنے کا امکان ہے جو کہ خوش آئند بات نہیں۔ ’’بے شرم‘‘ جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار رنبیرکپور، رشی کپور، اداکارہ نیتو چندرا اور اداکارہ پلوی شاردا شامل ہیں۔ فلم 60کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی جب کہ پروموشن کے اضافی اخراجات ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.