تجارت میں فروغ : چین اور بھارت کے تین سمجھوتوں پر دس

بھارت اور چین نے تین تجارتی سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں ، جِن کا مقصد بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ 

نئی دہلی (نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق اِن سمجھوتوں میں ریاستِ گجرات میں ایک صنعتی پارک قائم کرنے ، گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد اور چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارلحکومت ، گوانگ زو کو جڑواں شہر قرار دیا جانا شامل ہے۔ چینی صدر ڑی جِن پِنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اِن سمجھوتوں پر دستخط کیے ، جس سے کچھ ہی دیر قبل مسٹر ڑی بھارت کے سہ روزہ دورہ پر بھارت پہنچے۔ دورے کا مقصد ایشیا کے اِن دو طاقتور ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھاوا دینا ہے۔ مسٹر ڑی کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ چینی صدر نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے مابین مراسم اکیسویں صدی کے مثالی اور عہد آفریں نوعیت کا درجہ رکھتے ہیں۔ تاہم ، چین بھارت تعلقات کو طویل مدت سے جاری ہمالیہ سرحد کے تنازعے اور دوسرے کی بڑھتی ہوئی طاقت کے باعث دھچکا لگا ہوا ہے۔ چینی صدر آج نئی دہلی میں بھارتی حکام سے ملاقات کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.