راکھی ساونت سے دوستی میری زندگی کا شرمناک ترین پہلو ہے،ابھیشیک اوستھی

ممبئی: بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کے سابق بوائے فرینڈ ابھیشیک اوستھی نے کہا ہے کہ راکھی سے دوستی ان کی زندگی کا سب سے شرم ناک وقت تھا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک اوستھی کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کے ساتھ گزارہ ہوا وقت ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، راکھی سے دوستی نے ان کی شناخت ختم کردی تھی وہ ابھیشیک اوستھی کے بجائے راکھی کے بوائے فرینڈ کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے، راکھی سے دوستی ختم ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر ’’ابھیشیک اوستھی‘‘ ہوگئے ہیں۔ ابھیشک کا کہنا تھا کہ راکھی کے بعد انہوں نے اپنا نیا ہم سفر چن لیا ہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے مخلص ہیں اور مستقبل میں اس دوستی کو رشتے کی حیثیت دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اس لئے اب راکھی سے دوبارہ دوستی نہیں ہوسکتی نہ ہی وہ ایسا سوچ سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.