راول پنڈی،حلقہ56 میں دو جماعتوں میں تصادم،متعدد زخمی

راول پنڈی : راول پنڈی کے حلقہ چھپن میں دو سیاسی گروپوں کے درمیان فائرنگ سے بیس افراد زخمی ہو گئے، جب کہ چھاچھڑو میں فائرنگ سے ایک سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ راول پنڈی کے حلقہ این اے چھپن میں دو سیاسی جماعتوں کے آمنے سامنے انتخابی دفاتر موجود ہیں۔ مری روڈ پر واقع ان دفاتر میں موجود کارکنوں نے نعرے بازی کی اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ فائرنگ سے بیس کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ 63 کے علاقہ چھاچڑو کے نواحی گاؤں میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پیپلزپارٹی کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.