سیکریٹری الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا نوٹس

پشاور : سیکریٹری الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 47 ایبٹ آباد کے پولنگ سٹیشن حویلیاں سے بیلٹ پیپرز کی کاپی کی چوری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، تمام بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ موجود ہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لائیں، ٹرن آؤٹ اچھا نظر آ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.