چیف الیکشن کمشنر کا کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ

کراچی : چیف الیکشن کمشنر نے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ کر کے کراچی میں سیکیورٹی صورت حال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عملے کو دھمکیوں کے باعث اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے، انتخابی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے، کراچی کے بہت سارے حلقوں میں انتخابی عملے کو ہراساں بھي کیا جا رہا ہے

تبصرے بند ہیں.