راول پنڈی میں تھانہ مورگاہ کےعلاقے میں واقع گھر سے چار لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ منگل کی صبح راول پنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق راول پنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے افراد میں بریگیڈیئر (ر) سکندر ملک علی، ان کی اہلیہ شاہدہ اور دو بییٹاں شامل ہیں۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے لیں۔ جب کہ پولیس نے گھر اور اطراف کے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.