کراچی: دہشتگردوں نے سترہ افراد کو ابدی نیند سلا دیا

شہر کراچی میں ٹارگٹ کلر ایک بار پھر متحرک ہو گئے ۔۔ باپ اور دو بیٹوں سمیت سترہ افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ۔۔ گلستان جوہر میں کار سے تین افراد بوری بند لاشیں ملیں ۔۔ کراچی میں سکون کچھ روز ہی قائم رہ سکا ۔۔ قاتل پھر سرگرم ہوئے ۔ اور لاشیں گرانا شروع کردیں ۔۔ لیاری کی جھٹ پٹ مارکیٹ چنا چاٹ کا ٹھیلا لگانے والے باپ اور دو بیٹوں کو موت کی نیند سلادیا گیا ۔ شکور اور اس کے بیٹوں عابد اور زاہد کی لاشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں۔۔ نارتھ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار کار میں سوار دو افراد ہوئے ۔ ۔ جن کی شناخت ۔ حسن جواد اور اس کے ڈرائیور مجیب کے نام سے ہوئی ۔۔ حسن جواد ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک تھے ۔۔ گلستان جوہر بلاک سترہ میں کار سے تین بوری بند لاشیں ملیں ۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کی موت بدترین تشدد سے ہوئی ۔۔ جس کار سے لاشیں ملیں وہ اتوار کو گلستان جوہر سے چھینی گئی تھی ۔۔ یونیورسٹی روڈ ۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور، کلری اور شاہ فیصل کالونی اور کورنگی نمبر دو میں گولیاں چلیں اور پانچ افراد کی جان لے گئیں ۔۔ اورنگي ٹاون سيکٹر ساڑھے گيارہ ميں چھريوں کے وار سے پچپن سالہ کلام اللہ جاں بحق ہوئے۔۔ لانڈھي ميں فائرنگ سے ايک شخص جان سے گيا۔

تبصرے بند ہیں.