دیپکا پڈوکون کی رنویرسنگھ کیساتھ فلم ’’رام لیلا‘‘ تہلکہ مچانے کیلیے تیار

ممبئی: دیپکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی پہلی فلم ’’رام لیلا‘‘ سینماسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیارہوگئی ہے اور گزشتہ دنوں اس فلم کے پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے ۔ شیکسپیئر کے شہرہ آفاق رومانوی ناول ’’رومیو اینڈ جولیٹ ‘‘ سے ماخوذ فلم ’’ رام لیلا ‘‘ میں دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ شویتا سالو، ابھیمنیوشیکھر سنگھ، رچا چڈا ، گلشن دیوائیا ، شرد کلکراور سپریا پھاٹک اہم کردار اداکررہے ہیں جب کہ پریانکا چوپڑا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ٹریلر کے بعد گزشتہ روز اس فلم کے پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے ۔سدھارتھ اور گریما کے تحریر کردہ ’’ تڑد تڑد ارے رام جی کی چال دیکھو انکھوں کی مجال دیکھو ‘‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار ادت نرائن کے صاحبزادے ادیتہ نرائن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانوی ڈرامہ فلم ’’رام لیلا ‘‘ 15 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضح رہے کہ اس فلم کے ہدایتکار سنجے لیلابھنسالی اور ادکاروں کے خلاف جے پور کی عدالت کے حکم پر مذہبی جذبات ٹھیس پہنچانے کی ایف آئی بھی درج کی جاچکی عدالت میں دائرکی جانے والی رٹ میں کہا گیا تھا اس فلم کے ذریعہ ہندووں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے اس لیے اس فلم پر پابندی عائد کی جائے جس پر عدالت نے گزشتہ دنوں ایف آئی آر درج کرنے کاحکم دیاتھا۔اپنی اس فلم کے سلسلہ میں اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہناہے کہ میں بہت سے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرچکی ہوں مگر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم ’’رام لیلا‘‘ میں کام کرنا بہت مشکل ثابت ہوا وہ ایک پروفیشنل ہدایتکار ہیں۔ وہ کئی مرتبہ سیٹ پر ہی اسکرپٹ میں تبدیلی کردیتے تھے اور اسے اس وقت تک بار بار عکسبند کرواتے تھے جب تک کہ وہ مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوجاتے تھے ۔ میرے لیے ہر سین عکسبند کروانا کسی چیلنچ سے کم نہیں تھا ۔دیپکا کا کہناہے کہ میری رنبیر کپور کے ساتھ یہ فلم بڑے بجٹ سے بننے والی فلم ہے یہ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گی۔ اداکارہ کاکہناہے کہ بالی وڈ میں کام کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔اچھے لوگ بہت ہیں اور اچھی پرفارمنس دکھانے والوں کا بھی تانتا بندھا رہتا ہے تاہم اپنے کام پر نظر رکھنا اور تنقیدی اعتبار سے کام کرنا بہت مشکل ہے یہ مشکل کام اب میں نے اپنی زندگی میں شامل کررکھا ہے اور اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ہی غلطیوں سے سیکھنا بھی شروع کردیا ہے۔اب تک جو بھی کام کیا ہے اس سے بہت خوش ہوں اور اپنی پرفارمنس کو بہتر بنایا ہے ۔دیپکا پڈو کون کا مزید کہناہے کہ بالی وڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہوں مجھے اس بات کا احساس ہے اور اب اپنی اسی ساکھ کو بھی برقرار رکھنا چاہوں گی ۔اپنی آنیوالی فلموں میں اپنے کردار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسی طرح محنت کرتی رہوں گی ۔اداکارہ کاکہناہے کہ پرفارمنس کو پسند کرنے پر میں مداحوں کی شکر گزار ہوں ۔ہر عمر اور طبقے کے افراد نے مجھے پسند کرکے کامیابی کی سند دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہناتھا کہ چھوٹی چھوٹی چیریں بھی بعض اوقات بڑی خوشیاں دینے کا سبب بنتی ہیں ۔میں تو چھوٹی باتوں اور چھوٹی سی کامیابی کو بھی اپنے لیے بڑا سمجھتی ہوں ،کسی کام کو بھی کم تر نہیں جانا ،اپنے کام کی اہمیت کا ادراک ہے ۔ میں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی رابطے کی کوشش کرتی ہوں ۔کسی کی دل آزاری نہیں کرسکتی۔ اپنے کام کو ہر حال میں مکمل کرنا میرا مقصد ہوتا ہے اور جب تک کام مکمل نہ ہوجائے مجھے بے چینی سی لگی رہتی ہے۔ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ ہر آنے والے دن میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام کو مزید بہتربنائوں ۔اور نئے چیلنج کے لیے بھی خود کو تیار رکھتی ہوں۔ مجھے 2014 میں بہت زیادہ کام کرنا ہے جس کے لیے ابھی سے پلان بناچکی ہوں ۔ نئی فلموں کے شوٹنگ شیڈول کی ساتھ ساتھ شوبز میں اپنی دوسری سرگرمیوں کو بھی ترتیب دینے میں مصروف ہوں۔واضح رہے کہ دیپکا کی رنبیر کپورکے ساتھ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کو بھی شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ہدایت کار آیان مکھر جی کی اس فلم کو بھی 50کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا ۔بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی اس وقت اڑان دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ ان کی آنیوالی رنویر سنگھ کے ساتھ جوڑی بھی فٹ رہے گی ۔ دیپکا پڈوکون5جنوری 1986 کو کوپن ہیگن ڈنمارک میں پیداہوئیں ان کے والد پرکاش پڈوکون بیڈمنٹن کے سابق عالمی کھلاڑی ہیں جب کہ ان کی والدہ اجالا پڈکون ٹریولر ایجنٹ ہیں جب کہ اس کی بڑی بہن انیشا پڈکون گالف کھیلتی ہیں۔دیپکاایک سال کی ہوئی تو اسکاخاندان بھارت منتقل ہوگیا اور بنگلور میں رہائش اختیارکرلی۔اداکارہ نے ابتدائی تعلیم صوفیہ ہائی اسکول بنگلور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اس کے بعد مونٹ کیرمل کالج میں داخلہ لے لیا بعد ازاں اندراگاندی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیاتاہم کچھ ہی عرصہ بعد ماڈلنگ میں کیرئیر بنانے کے لیے اسے چھوڑ دیا۔ دیپکا پڈکون نے 2006 میں ہدایتکار اندجیت لنکیش کی کناڈافلم’’ایشوریا‘‘سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاذ کیا تیلگو فلم ’’مامدھودو ‘‘ کے ریمیک میں اداکار نے ایشوریا نامی لڑکی کاکردار اداکیا۔یہ فلم کاروباری طور پر بہت کامیاب رہی۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ اس فلم میں دیپکا کی پرفارمنس بہت اچھی رہی۔اطلاعات کے دیپکا پڈکون 2014 میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ہدایتکارہ فرح خان کی فلم ’’ہیپی نیو ائیر ‘‘ میں جلوہ گر ہورہی ہیں ۔اس فلم میں بومن ایرانی ابھیشک بچن سونوسود ویون شا اور جیکی شروف بھی اہم کردار اداکررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.