دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی رام لیلا کا پوسٹرجاری

ممبئ: بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’رام لیلا‘‘کا پوسٹر جاری کردیاگیا۔ فلم کے ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی ہیں گزشتہ روز فلم کے ایک گانے کی ریکارڈنگ بھی کی گئی ، جس میں دیپیکا اور رنویر کو گجراتی لڑکی اور لڑکے کے روپ میں دکھایاگیاہے۔ فلم میں اپنے کردار کے متعلق دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ گجراتی لڑکی کا کردار میرے لیے نیا ہے امید ہے دیکھنے والوں کو یہ ضرور پسند آئے گا انھوں نے کہا کہ وہ فلم میں گجراتی اسٹائل سے بولنے کی بھی کوشش کریں گی ۔دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ بھی بھرپور طریقے سے اپنے گجراتی لڑکے کے کردار کو نبھانے کے لیے پر عزم ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.