ممبئی: بھارت کی مشہور ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز مل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ٹیم کے قریبی زرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی جس کیلئے وہ جلد قطر روانہ ہوں گی۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دیپیکا ایسی پہلی اداکارہ ہوں گی جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کی ٹرافی کی رونمائی کا اعزاز حاصل ہوگا۔یاد رہے کہ دیپیکا کو ’گولڈن ریشیو آف بیوٹی‘ کے مطابق دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین میں شمار کیا جاتا ہے، وہ رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے فیسٹول میں جیوری ممبر مقرر کی گئی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.