دُعا زہرا کے والد کے بیان پر متھیرا کا رد عمل آ گیا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے دُعا زہرا کے والد کے حالیہ ویڈیو بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دُعا زہرا کے والد کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہ متھیرا نے کہا کہ میں دُعا زہرا کیس سے بہت تھک گئی ہوں اور تنگ آ گئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ دُعا کے والد کو سمجھنا چاہیے اُن کی بیٹی گھر واپس آنا نہیں چاہتی اور یہ اغوا کا معاملہ نہیں ہے، وہ اصل گمشدہ لڑکیوں کے کیسز کو برباد کر رہے ہیں، اس ڈرامے کو بند کریں۔واضح رہے کہ کراچی سے لاہور جا کر ظہیر احمد نامی لڑکے سے محبت کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والدین بیٹی کی شادی کو مافیا کا دباؤ اور جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نابالغ ہے ۔

تبصرے بند ہیں.