دنگل صرف چین میں 1000کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

ممبئی: 

عامر خان کی فلم دنگل کامیابی کے نئے ریکارڈ بناتے ہوئے صرف چین میں 1000 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

چینی ویب سائٹ مایویان کے مطابق فلم ’دنگل‘ چین میں 1000 کروڑ کمانے کے بعد ملکی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلموں میں شامل ہو گئی ہے، چین میں بھارتی فلموں کی نمائش  کے کاروبار سے منسلک  پرساد شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’ چین میں فلم کی غیر معمولی کامیابی بے مثال ہے‘۔

تبصرے بند ہیں.