بھارتی فلم ’’مام‘‘ کے پوسٹر میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کے چرچے

ممبئی: 

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’مام‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ سری دیوی فلم ’مام‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کررہی ہیں اس سے قبل وہ 2012 کی کامیاب ترین فلم انگلش ونگلش میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.