دلیپ کمارکی طبیعت ایک بارپھربگڑگئی، اسپتال داخل

ممبئی: برصغیرکے ممتاز اداکاراورکروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت رات گئے ایک بار پھر خراب ہوگئی، جس پر انہیں  ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 94 سالہ دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹرجلیل پارکر کا کہنا ہے کہ اداکارکو بخار اور قے سمیت نمونیہ کی بھی شکایت تھی اوران کے سفید خون کے خلیات بڑھ گئے تھے، سانس کی تکلیف کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے تاہم اس وقت وہ  انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.