مچل اسٹارک نے ویمن وکٹ کیپر الیسا ہیلی کو جیون ساتھی بنالیا

ڈنی:  آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے نیشنل ویمن وکٹ کیپر الیسا ہیلی کو جیون ساتھی بنالیا، شادی کی تقریب میں اسٹارک کی ریاستی ٹیم نیوسائوتھ ویلز کے بیشتر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

جس میں ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنزنمایاں تھے،اس موقع پر الیسا ہیلی نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ مچل اسٹارک بلیک سوٹ میں نظر آئے۔

تبصرے بند ہیں.