داکارہ میرا کا کورونا میں وزیراعظم سے اپیل کا ڈراما،سسر کی بھی اس جھوٹ پر تنقید

اداکارہ میرا کی وزیراعظم عمران خان سے کی گئی مدد کی اپیل کی ویڈیو صرف ایک ڈراما نکلی۔ انہوں نے کورونا کو جواز بنا کر نیویارک سے ویڈیو پیغام میں اپنی مبینہ قابلِ رحم حالت کا ذکر کر کے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی تھی۔تاہم میرا اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے گھر پارٹیوں میں مگن ہیں۔کیپٹن نوید کے والد راجا پرویز کا کہنا ہے کہ میرا تو دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی ہیں۔ وہ ایسی ویڈیوز جاری کر کے بےعزتی کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ میرا نے کورونا کو جواز بنایا اور خود کو ہوٹل کے کمرے میں بند ظاہر کیا۔ میرا کا کہنا تھا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں مرنا نہیں چاہتیں، وزیراعظم مدد کریں۔تاہم میرا کی دیگر ویڈیوز میں وہ اپنے گھر میں باربی کیو پارٹی کرتی ہوئی، تکے کباب لگاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید، اداکار علی سلیم اور بعض دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.