Latest National, International, Sports & Business News

خوبرو اداکارہ انجلینا جولی نے زندگی کی چالیس بہاریں دیکھ لیں

ہالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ اور ایکشن کرداروں کو بخوبی نبھانے والی انجلینا جولی نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) انجلینا جولی 4 جون 1975ء کو امریکی ریاست کیلیفورینا کے شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار 1982ء میں بننے والی فلم لکنگ ٹو گیٹ آﺅٹ سے۔ 2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم لارا کرافٹ ٹو مب ریڈز نے انجلینا جولی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ اسی نام سے اب تک کئی ویڈیو گیمز بھی بنائی گئی ہیں جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ ٹومب ریڈر میں انجلینا جولی نے اپنا کردار شاندار انداز میں نبھایا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ایکشن سے بھرپور فلموں کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا۔ مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ان کے ساتھ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ نے ساتھ نبھایا۔ اس فلم میں ان کی فلمی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہالی وڈ کی خربرو اداکارہ فلمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.