انوشکا اور رنویر کی فلم ”دل دھڑکنے دو” آج سینما گھروں کی زینت بنے گ

انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم ”دل دھڑکنے دو” آج نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلمی پنڈتوں نے فلم کی کامیابی کی پیشگوئیاں کر دیں۔

ممبئی: ) نامورہدایت کار زویا اختر کی زیر نگرانی بننے والی فلم کی کہانی زندگی سے اکتائے اور مایوس ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ایک سمندری جہاز پر پکنک منانے جاتا ہے۔ فلم کی سٹار کاسٹ میں رنویر سنگھ، انوشکا شرما، فرحان اختر، انیل کپور اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔ فلم کے گانے پہلے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا چکے ہیں۔ فلمی پنڈتوں نے فلم کی کامیابی کی بھی پیشگوئیاں کر رکھی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.