خواجہ سعد رفیق کو باہر نکال کر پولنگ اسٹیشن فوج کے حوالے

تحریک انصاف کی جانب سے جعلی ووٹ ڈالنے کی شکایت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کو باہر نکال کر پولنگ اسٹیشن کو فوج کے حوالے کردیا گیا۔ این اے 125 کے لالک جان چوک ڈیفنس میں واقعہ پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق دھاندلی کے ذریعے جعلی ووٹ ڈال رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی شکایت کے بعد سعد رفیق کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ مسلم لیگ ن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ووٹ نہیں ڈالے، تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولنگ کچھ دیر کے لئے رکی رہی جس پر فوج کو تعینات کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.