ممبئی: بالی وڈ بے بو کرینہ کپور نے کہا ہے کہ کپور خاندان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ سپر اسٹار ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ رنبیر کپور آئندہ بالی وڈ کنگ نہیں ہو گا تو اور کون ہو گا۔ان کا کہنا تھا فلم انڈسٹری کی کامیابی کپور خاندان کے خون میں شامل ہے کپور خاندان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ سپر اسٹار ہوتا ہے ۔ازدواجی زندگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے کرینہ نے کہا شادی سے قبل بھی ان کی سیف کے ساتھ مکمل ذہنی ہم اہنگی تھی۔
تبصرے بند ہیں.