خاندان اور بالی ووڈ سمیت ہر جگہ میرے فلموں میں کام کرنے پر اعتراض کیا گیا، کنگنا رناوت

لندن: اداکارہ کنگنارناوت جو دس سال کے دوران اپنی پرفارمنس کے باعث بالی ووڈ میں سپراسٹار کی حیثیت سے اپنی پہچان بناچکی ہیں کا کہنا ہے کہ خواتین کو جو وہ کرنا چاہتی ہیں کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

ایک وقت تھا جب میرا مذاق اڑایا گیا مگر میں نے اپنے اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے خود کو تبدیل کرلیااورموجودہ مقام تک پہنچ گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں منعقدہ خواتین کی عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ ہویا ان کا خاندان انھیں ہر جگہ پر بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے فلموں میں کام کرنے پر اعتراض کیا گیا مگر انھوں نے اس کی کوئی پروا نہیں کی کیونکہ میں اس بات کی قائل ہوں کہ خواتین کو اپنے کام کے سلسلہ میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور نہی ہی وہ کس سے رائے لیں کیونکہ میرے نزدیک دوسروں کی رائے اکثر مقاصد کو تبدیل کردیتی ہے اور خواتین کو جو وہ کرنا چاہتی ہیں اپنی زمہ داری پر کرنا چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.