خاندانی روایت کے تحت قوالی کی طرف آیا، راحت فتح علی خان

لاہور: گائیک گلوکار راحت فتح علی خان قوال نے کہا ہے کہ میں خاندانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبے میں آیا‘ بہت سے لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو موسیقی جیسے دنیا کے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ قوالی میرا خاندانی کام ہے اور میرے بزرگ کئی صدیوں سے فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دے رہے ہیں اس لیے میں بھی اپنی خاندانی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبہ میں آیا ہوں اور بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دینے کے علاوہ بچپن سے ہی فن موسیقی میں منفرد مقام پانے کے لیے کوشاں ہوں ۔

تبصرے بند ہیں.