خاندانی رنجشیں ختم ہونے پر کرینہ اورامیتابھ ایک ساتھ فلم “ستیاگرہ” میں جلوہ گرہوں گے

ممبئ: خاندانی رنجش ختم کرکے کرینہ کپور اور امیتابھ بچن فلم ستیاگرہ میں ایک بار پھرایک ساتھ جلوہ گر پوں گے۔ بالی ووڈ کے بگ بی اميتابھ بچن اور کپور خاندان میں کئی سالوں سے جاری خاندانی رنجش ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد کرینہ کپور اور اميتابھ بچن ایک ساتھ فلم ستیاگرہ میں جلوہ گر ہورہے ہيں، فلم کے ہدایت کار پرکاش جھا ہیں جبکہ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور نے مشترکہ طور پر فلم کو پروڈیوس کیا ہے، فلم کی موسیقی مشہور جوڑی سلیم سلیمان نے ترتیب دی ہے، سیاست، ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم “ستیاگرہ ڈیموکریسی انڈر فائر” کا ٹریلر اور ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔ تامل فلم کی ريمیک ستيا گرہ ميں اميتابھ بچن اوركرينہ كپور خان كے ساتھ اجے ديوگن، ارجن رامپال، منوج باجپائی اور امريتا راؤ بھی اہم کردار ادار کررہے، كرپشن اور سماجی ناانصافيوں كے خلاف متوسط طبقے كی بغاوت كے گرد گھومتی اس فلم ميں كرينہ كپور كو صحافی كے روپ ميں دكھايا گيا ہے۔

تبصرے بند ہیں.