Latest National, International, Sports & Business News

جے سالک کی میثاق مدینہ کو قانون کا حصہ بنانے کی درخواست

سپریم کورٹ میں اقلیتی رہنما و سابق وفاقی وزیر جے سالک نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی اسلام کی روح کے مطابق حفاظت کے لیے میثاق مدینہ کو قانون کاحصہ بنانے، پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت پرکندہ کلمہ طیبہ کو ایوان صدر کے اوپر لگانے، قومی ازم کے فروغ کے لیے نام کے ساتھ برادری کا نام شامل کرنے پر پابندی، سرکاری ملازمین کو حکومتی مراعات کے ناجائز استعمال سے روکنے اور بیوروکریسی کے لیے بھی یونیفارم لازمی کرنے کیلیے منگل کو درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت کے اوپرکلمہ طیبہ کندہ کیا گیا ہے، اکثر اوقات سیکیورٹی اہلکار جوتوں سمیت اس سے اوپرکھڑے ہوتے ہیں،پارلیمنٹ ہائوس کے ساتھ ایوان صدر ہے اورکلمہ طیبہ کی عبارت ایوان صدرکے فرش کے برابرآتی ہے اس لیے کلمہ طیبہ کو وہاں سے ہرصورت ایوان صدر سے اوپرلگایا جائے۔درخواست میں کہاگیاہے کہ ملک میں انصاف کے سب سے بڑے مرکزسپریم کورٹ کی عمارت پرعلامتی ترازو اور قیمتی افکار کندہ ہیں جس دروازے پر یہ ترازو لگا ہوا تھا اسے کافی عرصہ سے بند کیا جاچکا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے کھولا جائے تاکہ اس کے اندر سے گزرنے والا ہر شخص یہ سمجھے کہ وہ حلف لیے ہوئے ہے۔

تبصرے بند ہیں.