جینیلیا ڈی سوزا ہرمن باویجہ کیساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جینلیا ڈی سوزا ہدایت کار انیس بزمی کی نئی فلم ’’اٹ ازمائی لائف ‘‘میں ہرمن باویجہ کے ساتھ جلوہ گرہونے کے لیے تیار ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز بونی کپور اور سری دیوی ہیں ۔یہ فلم تلگو کی کامیاب فلم ’بومریلو‘کا ریمیک ہے اس تلگو فلم میں بھی لیڈنگ لیڈی رول اداکارہ جینلیا ڈی سوزا نے ہی نبھایا تھا ۔ساؤتھ کی اس کامیاب فلم میں اداکارہ جینلیا ڈی سوزا کے ساتھ تلگو ہیروسدھارتھ نارئن نے پرفارم کیا ۔2006کے دوران اس فلم نے سینماگھروں میں دھوم مچائی ۔اس فلم کے ریمیک میں پھر ہندی ورژن کے ساتھ جینلیا ڈی سوزا ہی اپنا کردار دہرانے کے لیے تیار ہیں ۔انیس بزمی کی اس رومانوی فلم میں محبت کو ہی موضوع بنایا گیا ہے جس میں ہرمن باویجہ ایک شاطر بزنس مین کے بیٹے کا کردار نبھارہے ہیں ۔فلم میں ہرمن کے والد ان کی کوئی بات نہیں مانتے اور ان کی زندگی کا ہر فیصلہ خود کرتے ہیں اس دوران مجبوری میں ہرمن اپنے والد کے حکم پر ایک امیر باپ کی لڑکی سے شادی کے لیے رضامند ہوجاتے ہیں یہ رشتہ صرف کاروباری ڈیل کے طور پر قبول کرلیا جاتا ہے تاہم اسی دوران ہرمن باویجہ ایک متوسط گھرانے کی خوبصورت لڑکی (جینلیا ڈی سوزا )کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں ۔ دونوں کی اس محبت پر مبنی فلم کی یہ کہانی ہے۔اس فلم کی کہانی کو بھسکر نے تحریر کیا ہے ۔فلم کا میوزک شنکر احسان لوئے نے تیار کیا ہے۔ تلگو کی ہٹ فلم کے اس ہندی ری میک کو رواں سال 15اگست کے روز بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کیا جارہا ہے ۔فلم کے دیگر فنکاروں میں نانا پاٹیکر ،اسرانی ،امر ،راج زتشی ،شرلن چوپڑا ،کپل شرما اور جوہی ببر اہم کرداروں میں جلوہ گرہونگے ۔اس فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اداکارہ جینلیا ڈی سوزا کے ساتھ پوری ٹیم نے پرموشنل تقریبات میں حصہ لے رہی ہے ۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ جینلیا ڈی سوزا نے اپنی اس فلم کی تکمیل کے لیے شیڈول شوٹنگ کو بڑی اہمیت دی ہے ۔اس کی تاریخوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ،حتیٰ کہ اپنی ہی ایک فلم ’مستی‘ کے سیکوئل ’گرینڈ مستی ‘کی بھی قربانی دی ہے ۔اداکارہ جینلیا ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ نئی فلموں کے لیے متخب کردار نبھانا پسند ہے۔

تبصرے بند ہیں.