جیا بچن کو 1971 میں فلم ’’گڈی ‘‘ سے شہرت ملی

کراچی: جیا بہادی بچن بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بہترین ادکارہ سیاستدان کے طور پر شہرت رکھتی ہیں۔ انھوں نے فلم’’ مہاں اگر‘‘ سے اپنے کیرئیر کاآغاز 1963 میں کیا لیکن ان کی بطور ہیروئن پہلی فلم’’گڈی ‘‘ تھی جو 1971 میں ریلیز کی گئی تھی جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی،اسی فلم سے شہرت ملی ،ان کی مشہور فلموں میںابیہار، کوشش، کورا کاغذ، امیتاھ بچن کے ساتھ ان کی فلم زنجیر، ابھیمان، چپکے چپکے،شعلے قابل ذکر ہیں، انھوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ شادی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا1981میں انھوں نے دوبارہ فلم انڈسٹری کام کا آغاز کیا ان کی اسی دوران فلم’’ سلسلہ‘‘ نے زبردست کامیابی حاصل کی،اس کے بعد ان کی فلموں ہزارہ چوارسی کی ماں، فضا، کبھی خوشی کبھی غم، کل ہونہ ہو، ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں انھیں 9 فلم فئیر 3بہترین ادکارہ3بہترین سپورٹنگ ادکارہ کے ایوارڈ دیے گئے جب کہ2007میں انھیں فلم فئیر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا 1992 میں انھیں بھارتی حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ دیا گیا بولی ووڈ سپر اسٹارجیہ بچن1948میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے فلم اینڈ ٹی وی انسٹیٹیوٹ آف انڈیا سے تربیت حاصل کی،انھیں بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل دیا گیا، اس کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا1972میں فلم’’ جوانی دیوانی‘‘میں گلیمرس کردار بہت خوبصورتی سے ادا کیا 1973میں انھوں نے فلم’’ انا میکا‘‘ میں منفی کردار ادا کیا جب کہ فلم’’ ایک نظر‘‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ انھوں نے فلم بہترین کردار نگاری کا مظاہرہ کیا، جس وقت امتیابھ بچن کی فلمیں فلاپ ہورہی تھیں اس وقت بہت سی اداکارائوں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا اس موقع پر جیہ بچن نے ان کے ساتھ فلم’’ زنجیر‘‘ میں کردار ادا کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی فلم’’ شعلے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی اس کے بعد انھوں نے فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا18سال کے تعطل کے بعد جیہ بچن نے دوبارہ کام شروع کیا2007میں انھوں نے اپنے صاحبزادے ابھشک کے ساتھ ’’لاگا چنری میں داغ‘‘ میں کردار ادا کیا۔ جیا بچن نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے سماج وادی پارٹی کی ممبر منتخب ہوئیں اور بطور سیاست داں کامیابی حاصل کی 2012میں وہ دوبارہ ممبر منتخب ہوئیں فلم’’ ڈرونا‘‘ کی ریلیز پر متنازعہ تقریر کے بعد وہ سیاست دانوں میں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں،1973میں انھوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ شادی کرلی، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے،بیٹا ابھیشک بچن بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز میں شامل ہیں، جیا بہادری سے جیہ بچن تک کا ان کا فلمی سفر اور ازدواجی زندگی بہت یاد گار ہے، جیہ بچن اور امیتابھ بچن ایک مثالی جوڑی اور میاں بیوی کی حیثت سے ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں، انھیں بالی ووڈ میں آج بھی شہرت اور مقبولیت حاصل ہے بچن خاندان نے بھارت سلور اسکرین پر سب سے زیادہ کامیاب دور گزارا ہے اور ان کا سفر جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.