بھارتی فلموں کا این او سی جاری نہ کیا جائے، سہیل خان

لاہور: فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کو سبق سکھانے کے لیے انڈین فلموں کا این او سی جاری نہ کیا جائے، ممبئی دھماکوں کے بعد پاکستانی سنگرز کے البم بھارتی مارکیٹ سے اٹھا دیے گئے تھے ۔ سہیل خان نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر ابھی تک بھارت نے کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیا، ہمیشہ ہمیں نقصان پہنچانے کی ہی کوشش کی ہے،اب ایک بار پھر پاک بھارت بارڈر کشیدگی کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا ہے۔پورے بھارت میں پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جب کہ ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے پاک بھارت دوستی کا راگ الاپنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ہمیں منہ توڑ جواب دینے کے لیے فی الفور بھارتی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ۔انڈیا کی ناجائز فائرنگ اور بھارتی میڈیا کے منفی رویے کو دیکھتے ہوئے پاکستان حکومت کو بھارتی فلموں کو این او سی وقتی طور پر روک دینے چاہئیں ۔

تبصرے بند ہیں.