جمشید انصاری کی 8 ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور: ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے اداکار جمشید انصاری کی 8 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ انھیں شہرت ٹی وی ڈرامہ سیریل ’’انکل عرفی‘‘ سے ملی تھی ۔ انھوں نے ’’گھوڑا گھاس کھاتا ہے‘‘ ،’’ زیر زبر پیش‘‘ ، ’’ان کہی ‘‘ ، ’’تنہائیاں‘‘ اور ’’ہاف پلیٹ ‘‘ سمیت درجنوں ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ۔ ٹی وی کے علاوہ ’’سوغات‘‘، ’’پاکیزہ‘‘ اور ’’اج دیاں کڑیاں‘‘ فلموں میں بھی کام کیا مگر انھیں فلم کی نسبت ٹی وی ، تھیٹر اور ریڈیو سے زیادہ لگاؤ تھا اسی لیے زیادہ فلمیں نہ کیں۔یہ وراسٹائل اداکار 24 اگست 2005ء کو برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کرگئے، ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ان کے اہلخانہ اور پرستار قرآن خوانی کا اہتمام کرینگے جب کہ ٹی وی چینلز ان کی برسی کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.