جس کے ساتھ فلم کرو ، اس سے نام جوڑ دیا جاتا ہے : عالیہ بھٹ –

عالیہ بھٹ کا نام پہلے اداکار ورون دھون اور پھر ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا ، جن دونوں کے ساتھ فلمیں کیں۔ پھر فلم ہائی وے میں رندیپ کے ساتھ کام کیا لیکن اب کی بار اس کے ساتھ نام نہیں جوڑا گیا۔

بالی وڈ ( ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم میکر مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ اس پر خدا کا شکر ادا کرتی ہے کہ میرا نام رندیپ کے ساتھ نام نہیں جوڑاگیا۔ عالیہ نے کہا ، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میرا نام ارجن اور ورون کے ساتھ کیوں جوڑ دیتے ہیں۔ اوپر والے کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا نام رندیپ کے ساتھ نہیں جڑا۔ ویسے ارجن اور ورون دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں۔ جمعے کو عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا ریلیز ہوئی ، جسے باکس آفس پر اچھا آغاز ملا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں میں انٹری کے لیے صحیح وقت اور صحیح ٹیلنٹ ضروری ہیں۔ ہمیں فلمی لوگوں کا ساتھ ضرور مل جاتا ہے لیکن باقی سب تو ہمیں ہی کرنا پڑتا ہے۔ مجھے اپنے والد مہیش بھٹ کا ٹیگ لے کر گھومنا پسند نہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.