جرمن مڈ فیلڈر بیسچیان زخمی ہونے کے باوجود میچ کھیلتے رہے

فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں جرمنی کے مڈ فیلڈرشیوین سٹیگر ارجنٹائن کے کھلاڑی کی کہنی چہرے پر لگنے سے لہو لہان ہو گئے ،مگر انہیں باہر بلایا گیا ،نہ انہوں نے کھیل چھوڑا۔

ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک ) جرمنی کی فتح میں یوں تو ہر کھلاڑی نے اپنا پنا حصہ ڈالا ، تا ہم اس کے مڈ فیلڈر ببیس چیان شیوین سٹیگر کی جرات اور حوصلے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میچ کے دوران وہ ارجنٹینا کے کھلاڑی سرگیو ایگوئرو کی کہنی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ، اور خون بھی بہنے لگ پڑا تھا ، تا ہم انہیں کوچ نے میدان سے باہر نہیں بلایا ، جب کہ ارجنٹینا کے کھلاڑی اس حوالے سے خوش قسمت رہے کہ انہیں ریفری نے سزا کے طور باہر نہیں بھیجا۔ میچ اس وقت ایسی سٹیج پرتھا کہ انہیں باہر بلانا شائد جرمنی کے حق میں بہتر نہ ہوتا۔ چنانچہ اس کھلاڑی نے زخمی ہونے کے باوجود کھیل جاری رکھا ، اور اپنی ٹیم کو میدان میں ایک صفر سے کامیاب ہوتے بھی دیکھا۔ –

تبصرے بند ہیں.