جرمن ماڈل کلاڈیا بالی ووڈ فلم میں آئٹم سانگ کریں گ

جرمن ماڈل کلاڈیا سیزلا بالی ووڈ ہدایتکار آنند کمار کی فلم ”دیسی کاٹے“ میں آئٹم سانگ کریں گی۔

ممبئی: (آن لائن) جرمن ماڈل کلاڈیا سیزلا بالی ووڈ ہدایتکار آنند کمار کی فلم ”دیسی کاٹے“ میں آئٹم سانگ کریں گی۔ کالاڈیا سیزلا دیسی لڑکی کے روپ میں آئٹم نمبر ”پٹنے والی ہوں“ پر پرفارمنس کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم ”کھلاڑی 786“ کے آئٹم سانگ ”بلما“ پر پرفارم کرنے کے بعد مجھے متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی مگر نے سکرپٹ پسند نہ آنے کی وجہ سے ان میں کام کرنے سے انکار کر دیا لیکن یہ آئٹم نمبر اتر پردیش اور بہار کے انداز کا ایک روایتی گانا ہے جسے دیسی تڑکا لگایا گیا ہے مجھے بہت پسند آیا ہے اور اسی لیے میں نے اس پر پرفارم کرنے کی حامی بھری ہے۔ کیلاش کھیر کی موسیقی پر ریکھا بھردواج کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے گانے کو ایک گائوں میں عکسبند کیا جائے گا۔ کلاڈیا سیزلا کا کہنا تھا کہ ڈانس نمبر پر پرفارمنس کو اپنے لیے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور اس کے لیے بپاشا باسو کی فلم ”نمک“ کے ایک گائوں کے سیٹ پر عکس بند کئے جانے والے گانے کو کئی مرتبہ دیکھا ہے جب کہ کوریو گرافر وشنو دیوا نے بھی ڈانس کے بہت سے سٹپس سکھائے ہیں۔ امید ہے شائقین کو اس گانے پر میری پرفارمنس حیرت زدہ کر دے گی۔ بالی ووڈ میں پسندیدہ ڈانسر اداکارہ کے سوال پر 27 سالہ کلاڈیا کا کہنا تھا کہ میں ملائکہ اروڑا خان کو پسند کرتی ہوں اور گانے ”چھیاں چھیاں “ کے دنوں سے ان سے متاثر ہوں۔ وہ ایک بہترین پرفارمر ہیں، میری خواہش ہے کہ کسی دن میں بھی ان کے ساتھ کسی گانے پر ڈانس کروں۔ –

تبصرے بند ہیں.