لاہور،قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور(ملک میں ایک بار پھر موسم نے انگڑائی لی ہے ، لاہور، سیالکوٹ اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ ، پشاور سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے ،فیصل آباد میں بھی علی الصبح تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش نے موسم تبدیل کر دیا۔سیالکوٹ ، قصور ، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ، ادھر پشاور اور مردان میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کالام ، مالم جبہ ، چترال اور تیمرگرہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور آسمان پر بادل چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے چند ایک شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ رواں ہفتے ملک کے میدانی علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.