Latest National, International, Sports & Business News

جدید علوم متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہاہے کہ ملک میں تعلیمی اداروں کوبہترین انفرااسٹرکچرکی فراہمی نوجوانوں کی ترقی اورتربیت کے لیے ناگزیرہے۔ تعلیمی اداروں میں ہم آہنگی کا فروغ اور جدید علوم کومتعارف کرواناعصرحاضرکی ضرورت ہے۔ملٹری کالج جہلم میں نئے اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تمام تعلیمی اداروں میں مجموعی ماحول ہم آہنگی پرمبنی ہونا بہت ضروری ہے تاکہ نئی نسل تبدیلی کے نظریہ کو ہینڈل اورقیادت کرنے کے قابل ہوسکے۔ملٹری کالج جہلم نے88سالہ تاریخ میںقابل قدر خدمات انجام دی ہیں اور یہ ابتدائی فوجی تعلیمی اداروں میں ایک بہترین ادارہ ہے،مری اورسوئی میں دونئے ملٹری کالج قائم کیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.