جدید سنیما کا پاکستانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ہے، مہوش حیات

لاہور: ’’ایکٹر ان لاء‘‘ سال رواں کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی، سوشل میڈیا پر ٹریلر کو بے حد  پسند کیا جارہا ہے۔ کامیاب پبلسٹی کے بغیر اچھے نتائج حاصل نہیں ہوتے۔

ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ  موجودہ دور میں فلم ایک پراڈکٹ بن گئی ہے ،اسی لیے فلم میکر  نمائش سے قبل تشہیری مہم پر بھرپور محنت اور ورک کرتے ہیں۔ جس میں فلم کے پروڈیوسر ، ڈائریکٹر سمیت کاسٹ میں شامل فنکار  ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں پروموشن کے لیے جاتے ہیں ۔ماضی میں فلم کے لیے  ریڈیو اور اخبارات کے اشتہارات ، شاہراہوں پر لگے پوسٹر ہی کافی ہوتے تھے ۔اس  دور میں لوگوں کے  پاس  ٹی وی ، ریڈیو کے علاوہ فلم ہی دوسری بڑی تفریح تھی ،مگر اب حالات کافی بدل چکے ہیں۔ سٹیلائٹس چینلز اور انٹرنیٹ کی صورت میں تفریح کے بے شمار مواقع میسر ہیں ۔فلم کی مقبولیت میں کمی نہیں  بلکہ جدید سنی پلیکس سینما کے باعث بڑھ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.