نائن زیروسمیت ایم کیو ایم کے مرکزی دفاترسیل، مکا چوک پرقومی پرچم لہرا دیا گیا

کراچی: ایم کیو ایم قائد کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد رینجرز نے کارروائی کر کے نائن زیرو سمیت پارٹی کے اہم دفاتر سیل کر دیئے جب کہ عزیز آباد کے مکا چوک پر ایم کیو ایم کی جگہ قومی پرچم لہرا دیا گیا۔

رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے تمام مرکزی دفاتر سیل ہونے کے بعد پی ایس پی کارکنوں نے علی الصبح عزیز آباد کے علاقے میں مکا چوک پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے۔ دوسری جانب عزیز آباد کے علاقے میں ہی پی ایس پی اور ایم کیو ایم کی خواتین کارکنان آمنے سامنے آ گئیں اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تبصرے بند ہیں.