ون ڈے میں وکٹوں کی تیزترین سنچری، مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

کولمبو:  آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق سے ون ڈے وکٹوں کی تیز رفتار سنچری کا ریکارڈ چھین لیا، انھوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اس سنگ میل پر پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران مچل اسٹارک کا 100 واں شکار دھنانجایا ڈی سلوا بنے، انھوں نے یہ کارنامہ اپنے 52 ویں ون ڈے میچ انجام دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ثقلین مشتاق کے پاس تھا جنھوں نے 53 میچز میں ون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کی تھی، یہ کارنامہ شین بونڈ 54 اور بریٹ لی 55 میچز میں انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.