تھری ڈی فلم ریو ٹو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی وڈ: نیلے پرندے کے گرد گھومتی تھری ڈی فلم ریو ٹو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ میامی میں ہونے والے ریو ٹو کے ورلڈ پریمئر میں سامبا ڈانس کا نیا عالمی ریکارڈ بھی بنایا گیا۔ پالتونیلے پرندے بِلو کی زندگی پرمبنی 2011 کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ریو کے سیکوئل، ریو ٹو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران میامی میں ہوا، ریو ٹو کا ورلڈ پریمئر جس میں فلم کی کاسٹ سمیت 256 سامبا ڈانسرز نے مسلسل 5 منٹ تک سامبا ڈانس کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ریو ٹو کی کہانی بلیو اسکی بیوی جیول اور تین بچوں کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں اپنے بچوں کوعام پرندوں کی طرح زندگی گزارنے کا طریقہ سکھانے امیزون کے جنگلات میں لے جاتے ہیں۔ جہاں نت نئے تجربات اور دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں۔ فلم رواں سال 11 اپریل کو امریکا میں ریلیز کردی جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.