پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی منظوری دے دی، یکم اپریل سے پٹرول 1.72، ڈیزل 2.90، لائٹ ڈیزل 5.16 روپے سستا ہوجائے گا، وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد اوگرا آج قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا، یکم اپریل سے ہائی اوکٹین کی قیمت 4.66 روپے کمی کے بعد 136.53 روپے، پٹرول کی قیمت 1.72 روپے کمی کے بعد 108.31 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.90 روپے کمی کے بعد 113.85 روپے لائٹ ڈیزل کی قیمت 5.16 روپے کمی کے بعد 95.06 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 5.61 روپے کمی کے بعد 101.15 روپے ہوجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.